میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسکر انعام یافتہ ہالی وڈ ایکٹر نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

آسکر انعام یافتہ ہالی وڈ ایکٹر نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہالی وڈ کے نامور اداکار مائیکل کین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کی ریلیز کے بعد ایکٹنگ کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ اکثر اپنی ریٹائرمنٹ کا ذکر کرتے تھے اور اب وہ وقت آگیا ہے۔ مائیکل کین کا شوبز کیریئر اسی دہائیوں پر محیط ہے اور انہوں نے 160 فلموں میں کام کیا اور دو مرتبہ انہیں آسکر سے نوازا گیا۔ ادکار کی نئی فلم ‘دی گریٹ اسکیپر’ ریلیز ہونے والی ہے جس میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ گلینڈ جیکسن کا انتقال بھی رواں برس جون میں ہوا ہے۔ فلم کی کہانی جنگ عظیم دوم کے گرد گھومتی ہے جس میں جنگ میں شریک دو فوجی کیئر ہوم سے بھاگ کر فرانس کی خصوصی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں