میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، نادرا دستاویزات

آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، نادرا دستاویزات

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گزشتہ ایک سال میں 65 لاکھ 70 ہزار نئے شناختی کارڈ جاری ہوئے۔ نادرا دستاویزات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، کیوںکہ گزشتہ ایک سال میں 65 لاکھ 70 ہزار نئے شناختی کارڈ جاری ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 65 لاکھ 70 ہزار نئے شناختی کارڈز میں سے 29 لاکھ 69 ہزار مرد اور 36 لاکھ سے زائد خواتین نے شناختی کارڈ بنوایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 31 لاکھ 6 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بنائے گئے اور خیبرپختونخوا میں 12 لاکھ 35 ہزار سے زائد نوجوان ووٹ کے اہل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 12 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے، بلوچستان میں 2 لاکھ 43 ہزار 572 نوجوان نادرا رجسٹریشن میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم 40 ہزار 484 نوجوانوں نے بھی شناختی کارڈ حاصل کیا، اور ملک کا شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں میں 55 فیصد خواتین شامل تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں