کرم ایجنسی، بارودی مواد دھماکے میں کیپٹن سمیت4فوجی شہید
شیئر کریں
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے خرلاچی میں سرچ اپریشن کے دوران پہلے سے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے فوجی افسر سمیت 4اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ائی ایس پی ار کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے اہلکار کرم ایجنسی سے غیر ملکیوں کی بازیابی کے بعد وہاں اغوا کاروں کی تلاش کے لئے سرچ اپریشن ٹیم کا حصہ تھے ائی ایس پی ار کے مطابق شہید فوجی جوانوں میں کیپٹن حسنین سپاہی سعید باز سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ خان جب کہ زخمیوں میں نائیک انور سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں خیال رہے کہ دو روز قبل پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں کامیاب اپریشن کر کے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا تھاپولیٹیکل حکام کے مطابق بارودی دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ایف سی گراونڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد میتیں ان کے ابائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیںپولیٹیکل حکام کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور نذیر احمد بٹ جی او سی میجر جنرل اطہر عباسی بریگیڈئیر علیم اختر پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی دوسری جانب پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے افغان پولیس چیک پوسٹ کھیوڑہ سے 100میٹر کے فاصلے پر ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد پاک افغان خرلاچی سرحد بند کردی گئی ہیپولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔