میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری

انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی اجازت دے دی، کلوروکوئن، ہائیڈروکلوکوئن کی برآمد پر پابندی ختم کردی، حفاظتی لباس کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلامیہ وزارت تجارت کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے گئے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا ادویات کلوروکوئن، ہائیڈروکلوکوئن کی برآمد پر پابندی ختم کردی ہے۔ اسی طرح حفاظتی لباس کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی اجازت دے دی۔ اب کسی قسم کے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وفاقی وزارت تجارت کی سمری پر کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے ذاتی حفاظتی سامان کے سٹاک پر نظر رکھنے کیلئے ایک کمیٹی بھی بنا دی ہے۔کمیٹی کی سربراہی مشیر تجارت کریں گے۔ کابینہ نے اینٹی ملیریئل ڈرگ (Anti-Malarial Drugs) اور حفاظتی لباس (Tyvek Suits) کی برآمدات کی منظوری کے ساتھ ان میں250 ادویات جن میں ہپیاٹائٹس، انفلوئنزا، کینسر وغیرہ جیسے مرض کی ادویات شامل ہیں، ان کی ریٹیل پرائس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے متنخب ہونے والے اراکین کے حلف کیلئے 60 سی90 دن کی مدت مقرر کرنے کے لئے الیکٹورل ایکٹ میں ترامیم، مشکوک لائسنسوں کے حامل مزید 22 پائلٹس کے لائسنس منسوخی ،اینٹی ملیریئل ڈرگ اور حفاظتی لباس برآمد کرنے، انفلوئنزا، کینسر سمیت زندگی بچانے والی مختلف 250 ادویات کی ریٹیل پرائسنگ اور مختلف تقرریوں کی منظوری دیدی ہے ،وفاقی کابینہ نے ماڈل جیل کے قیام کے لئے گرین ایریاز پر جیل کی دیوار و عمارت کی تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گرین ایریاز پر کی جانے والی تعمیرات فوری طور پر منہدم کی جائیں اور گرین ایریاز بحال کیے جائیں، گرین ایریاز پر تجاوزات کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق خاندانوں کو احساس پروگرام کے ذریعے معاونت فراہم کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں