میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کے مارے گئے کیپٹن کی والدہ پھٹ پڑی

بھارتی فوج کے مارے گئے کیپٹن کی والدہ پھٹ پڑی

منتظم
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارتی فوج میں مارے گئے کیپٹن کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے خاندان میں کوئی اور بھارتی فوج میں جائے۔ بھارتی فوج کے پاس اتنا بھی فنڈ نہیں ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو پہاڑوں پر چڑھنے کے لیے جوتے لے کر دے سکے۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ جانے ہمارا بھارت کس لیے خوشیاں منا رہا ہے، ان ماؤں کا کیا قصور ہے جن کے نوجوان ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فوج نے ایسے نوجوانوں کو کیوں بھیجا جن کی ابھی ٹریننگ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی، سرکار کے بچے فوج میں جاتے نہیں ہیں اور غریب لوگوں کے بچوں کو مرنے کے لیے بھیج دیتے ہیں، فوج کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لیے وردی تک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی فوج میں وہی لوگ آ رہے ہیں جن کو کوئی اور نوکری نہیں ملتی، کوئی بھی شوق کے ساتھ بھارتی فوج میں نہیں آ رہاہے، لیکن افسوس ہے کہ ہمارا میڈیا بھی اس کو نہیں دکھا رہا، اگر کوئی بڑا سرکاری لیڈر مر جاتا ہے تو دنوں تک اس کی کوریج دی جا تی ہے، لیکن غریب کے بچوں کو کچھ بھی نہیں دیا جا تا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں