میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ بلڈنگ ) ڈانسر سمیع شیخ بنا الہلال سوسائٹی میں ناجائز تعمیرات کا رکھوالا

(سندھ بلڈنگ ) ڈانسر سمیع شیخ بنا الہلال سوسائٹی میں ناجائز تعمیرات کا رکھوالا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

رہائشی پلاٹ نمبر C2 اورC21 پر تجارتی مقاصد کیلیے تعمیرات شروع ، خطیر رقم کی وصولی
عدالتی احکامات کی اعلانیہ خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کی دانستہ چشم پوشی کا سلسلہ برقرار

سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی موجودگی میں ناجائز تعمیرات جاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع شیخ المعروف ڈانسر نے الہلال سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے عوض خطیر رقم بٹور لی پلاٹ نمبر C2 اور C21 رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات میں عدالتی حکم عدولی برقرار تحقیقاتی اداروں کی دانستہ چشم پوشی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی موجودگی میں کراچی میں جاری تعمیرات میں ناجائز تعمیرات میں عدالتی حکم عدولیاں برقرار ہیں خطیر رقوم بٹورنے کے بعد کراچی میں قائم ہاسنگ سوسائٹیز کے رہائشی پلاٹوں پر بھی تجارتی مقاصد کے لئے غیر قانونی تعمیرات کی چھوٹ دی جارہی ہے ،جس پر تحقیقاتی اداروں نے بھی دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے اس بات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع شرقی میں قائم الہلال سوسائٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع شیخ المعروف ڈانسر نے بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پلاٹ نمبر C2 اور C 21 کے رہائشی پلاٹوں پر خطیر رقوم بٹورنے کے بعد تجارتی مقاصد کے لئے خلاف ضابطہ تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں جس پر علاقہ مکینوں کا شدید ردعمل سامنے آ رہا ہیسروے پر موجود نمائندہ جرآت سے بات کرتے ہوئے اظہر نامی شخص کا کہنا ہے کہ الہلال سوسائٹی میں بھی خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف کاروائی کی جائے اور رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کے لئے عملی اقدامات کیئے جائیں جاری غیر قانونی تعمیرات پر موقف لینے کے لئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے کوشش کی گئی مگر رابط ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں