میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوں میں فورسز نے دہشت گردی کی واردات ناکام بنا دی

بنوں میں فورسز نے دہشت گردی کی واردات ناکام بنا دی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع نے بتایا کہ صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشت گردوں نے گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی۔مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں