میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

دنیا کا مہنگا ترین آم جاپان میں کاشت کیا جارہا ہے جس کے ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر ( 66 ہزار پاکستانی روپے) کے برابر ہے۔ تاہم اسے کاشت کرنے کے لیے کئی غیرروایتی طریقوں پر کام کیا جاتا ہے۔جاپان کے ایک کسان، ہیرویوکی ناکاگاوا کئی تدابیر سے اسے کاشت کرتے ہیں۔ دسمبر میں منفی درجہ حرارت پر اس کی فصل تیار ہوجاتی ہے تاہم آم والے گرین ہاؤس کا اندرونی درجہ حرارت 36 درجے سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے۔ہیرویوکی 2011 سے برفیلے خطے میں نایاب آم اگارہے ہیں جو کامیابی کی صورت میں دنیا کا مہنگا ترین آم قرار پایا ہے۔ آم کا برانڈ نام ’ہوگوکِن نو تایئو‘ (برف میں سورج) رکھا گیا ہے۔ اس علاقے میں برف پڑتی ہے لیکن یہاں قدرتی گرم چشمے بھی پائے جاتے ہیں۔ یہی چشمے آم کو موسمِ سرما کی یخ بستہ سردی میں پکا کر منفرد ذائقہ اور خوشبو فراہم کرتیہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں