میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
550 ملین غنڈہ ٹیکس نہ دینے پر پروپیگنڈہ ہو رہا ہے ، وائس چانسلر اسری یونیورسٹی

550 ملین غنڈہ ٹیکس نہ دینے پر پروپیگنڈہ ہو رہا ہے ، وائس چانسلر اسری یونیورسٹی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تمام الزامات رد کردیے، 550 ملین رینٹ کے نام پر غنڈہ ٹیکس نہ دینے پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری، آڈٹ کے دوران کروڑوں روپے کی خرد برد ظاھر ہونے پر ہٹانے کی سازش کی گئی، معاملہ عدالت میں ہے، وائس چانسلر کی جرأت سے خصوصی گفتگو، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر نے اسری اسلامک فائونڈیشن کے ممبران کے جانب سے لگائے گئے تمام الزامات رد کئے ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے روزنامہ جرأت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسری اسلامک فائونڈیشن کے گورننگ بورڈ میں 550 ملین رینٹ کے نام پر غنڈہ ٹئکس مانگا گیا جسے میمبرون نے اکثریت سے مسترد کردیا، جس کے بعد چانسلر کو دہمکی آمیز خط بیھجے گئے جبکہ غیرقانونی طور پر چانسلر ڈاکٹر اسداللہ قاضی اور انہیں ہٹایا گیا جس پر انہوں نے عدالت سے اسٹی لیا، دو گھنٹے کے وقت میں میٹنگ منگوا کر بغیر کسے جواز کے چانسلر ڈاکٹر اسداللہ قاضی کو ہٹایا گیا جس پر عدالت میں اسٹی لیا گیا، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کہا کہ چارج سنبھالتے ہی یونیورسٹی میں انٹرنل آڈٹ کروائی جس میں 600 ملین سے زیادہ کی خرد برد سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف سازشیں کی گئیں، ایک خیراتی ادارے کو کمائی کا ذریعہ بنا کر تباہ کیا جا رہا ہے جسے بچانے کیلئے میدان میں ہین، انہوں نے کہا کہ اسری یونیورسٹی جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہین، مخالفین جھوٹے پروپیگنڈہ کے ذریعے ادارے کو بدنام کر رہے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں