میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
7 ماہ سے لیبیا کی جیل میں قید پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

7 ماہ سے لیبیا کی جیل میں قید پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی لیبیا کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، قیدیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی لیبیا کی جیلوں میں 7 ماہ سے قید ہیں اور حکومت کی جانب سے تاحال رہائی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، پاکستانی قیدیوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی گئی ۔ قیدیوں نے کہا کہ ہمارے کئی ساتھی بیمار ہیں، کھانا بھی نہیں دیا جاتا، پاکستانی قیدیوں نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری رہائی کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔ جسٹس ہیلپ لائن عہدیداران نے لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے، سربراہ جسٹس ہیلپ لائن نے اپیل کی کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں