آن لائن لون ایپس کے خلاف گھیرا تنگ ،گرفتار9 ملزمان عدالت میں پیش
شیئر کریں
ملک میں قرض دینیوالی ڈیجیٹل ایپلی کیشنز شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر دھونس دھمکیوں۔ دھوکے اور بلیک میلنگ کے ذریعے ہزاروں روپے کے قرض پر لاکھوں کا سود اینٹھ رہی ہیں۔ راولپنڈی میں آن لائن ایپس سے قرض لیکرادائیگی نہ کرنے پر شہری کی خودکشی نے اس بڑے مالی فراڈ سے پردہ اٹھایا۔۔ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے آن لائن لون ایپس فراڈ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شہری کی خودکشی کا معاملہ بھی تفتیش کاحصہ بنایا گیا ہے جبکہ آن لائن لون ایپس میں گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ملک میں فعال قرض دینے والی آن لائن کمپنیاں دس سے پچاس ہزار تک قرضہ دیتی ہیں۔ قرض دینے والی یہ ڈیجیٹل ایپس فوری طور پر لون ریلیز کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔اس جرم کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایف آئی اے نے ملزمان کی جانب سے لوگوں کوفراڈ کالز کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے پی ٹی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہری کی خودکشی کا معاملہ بھی تفتیش کاحصہ بنایا گیا ہے جبکہ آن لائن لون ایپس میں گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی میں لون ایپس کمپنیوں کے دفاتر سے برآمد سامان بھی تحقیقاتی ٹیم کیحوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ پر دو مختلف چھاپہ مار کارروائیاں کرکیمتعدد لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز کو قبضے میں لے کر دفاتر سیل کردیے تھے۔