اسری اسلامک فائونڈیشن میں تنازع شدت اختیارکرگیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسری اسلامک فائونڈیشن میں تنازع شدت اختیارکرگیا، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کل بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرلیا، مختلف معاملات کے منظوری لینے کا امکان، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری معطل وائس چانسلر ہیں، یونیورسٹی و ہسپتال پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اجلاس غیرقانونی ہے، احمد ولی اللہ قاضی، وائس چانسلر ہوں، بی او جی اجلاس بلا سکتا ہوں، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری، تفصیلات کے مطابق اسری اسلامک فائونڈیشن میں تنازع شدت اختیار کر چکا ہے، اسری یونیورسٹی وائس چانسلر کے دعویدار ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے 16 نقاطی ایجنڈا پر کل بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ایم بی اے کے انٹری ٹیسٹ، بی بی اے میں داخلا، سوشل سائنسز کے نام سے نئے شعبے کے منظوری، اسری یونیورسٹی میں تنازع، 4 افسران کی برطرفی چانسلر کے تنخواہ میں اضافے سمیت مختلف معاملات کی منظوری لینے کا امکان ہے، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دوسرے دعویدار احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری معطل ہوچکے ہیں، بورڈ آف گورنرز کا اجلاس غیرقانونی ہے، مامرہ عدالت میں ہے، ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جا رہی لیکن معطل چانسلر اسد اللہ قاضی اور معطل وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی تنخواہ بڑھانے کو ایجنڈا میں شامل کردیا گیا ہے، اسد اللہ قاضی نے اپنے ایک بیٹے کو قواعد و ضوابط کے خلاف ڈین مقرر کردیا ہے، اسری یونیورسٹی و ہسپتال پر غیرقانونی قبضہ ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے کہا کہ وہ ہی وائس چانسلر ہیں، وہ اجلاس بلا سکتے ہیں، بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کے تمام فیصلوں کا اختیار ہے، نہ حمید اللہ قاضی چانسلر ہین نہ ہی احمد ولی اللہ قاضی وائس چانسلر ہیں۔