وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ نے ہر پانچ سال میں نیا این ایف سی ایوارڈ آئینی تقاضا قرار دے دیا۔ مشکل حالات میں بجٹ بنایا ۔شرح نمو کا ہدف حاصل کر لیں گے ۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پچھلے بجٹ سے چونتیس فیصد زیادہ ہے ۔ پرانی اسکیمیں مکمل کرنا ترجیح قرار دیدیا ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر 5 سال میں نیا این ایف سی آئینی تقاضا قرار دے دیا۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں واضح کردیا کہ وفاقی حکومت کی حمایت کرتے ہیں مگر پیپلز پارٹی نواز لیگ حکومت کی اتحادی نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کر سکے ۔مشکل حالات میں بجٹ بنایا گیا۔سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے ۔بجٹ میں نئی اسکیمیں شامل نہیں ۔ پرانی مکمل کرنے پر زور رہے گا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمیں دے ۔ دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سندھ کو اسکیمیں نہیں دی گئیں ۔ شہباز حکومت کی چوراسی ارب کی اسکیمیں نگراں حکومت نے بند کرادیں۔مراد علی شاہ نے آگاہ کیا کہ وزیر اعظم نے جو وعدے کئے وہ کاغذ میں آگئے ۔اب پتہ نہیں پیسے آتے ہیں کہ نہیں۔