میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کاہنگامہ ،سیٹیاں بجاکراحتجاج

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کاہنگامہ ،سیٹیاں بجاکراحتجاج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پراپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کر دیا اور نشستوں پر پلے کارڈز آویزاں کردیے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شور مچایا جانے لگا، اسمبلی ہال میں سیٹیاں بجائی جانے لگیں، نعرے لگائے جانے لگے۔اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث اسمبلی ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا اور کان پڑی کوئی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی۔بجٹ تقریرکے دوران اپوزیشن جماعتوں کیا رکان وزیراعلی سندھ کی ڈائس کے سامنے آگئے جس پرپی پی وزراء نے وزیراعلی سندھ کواپنے حصارمیں لے لیا،اپوزیشن ارکان نے ایوان میں کتبے اٹھاکرنعرے بازی کی اوراسپیکرڈائس کے سامنے بھی احتجاج کیا،بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے شور سے بچنے کے لیے کانوں پر ہیڈ فون لگا لیئے اور شور شرابے کے باوجود بجٹ تقریر جاری رکھی،اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ارکان اور شرجیل میمن آمنے سامنے آگئے اورحکومتی اپوزیشن اراکین کے مابین تلخ کلامی کے دوران جھگڑا ہوگیا۔وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ نے فوری مداخلت کی اورشرجیل میمن کو دور لے گئے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی بجٹ تقریرکے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان ایوان کے اندراورایوان کے باہراحتجاج کرتے رہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جوکتبے اٹھارکھے تھے ان پرمختلف نعرے درج تھے ایک کتبے پرلکھا تھا کہ سارابجٹ کھاگئے سندھ کوکتوں سے کٹواگئے،گوکرپشن گو،، نوکرپشن نو،،،اورپانی کی قلت سمیت دیگرمختلف مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کے اس رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں