میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج قوم کی خدمت ،وطن کے دفاع کیلئے ہرسطح تک جائیگی ، آرمی چیف

پاک فوج قوم کی خدمت ،وطن کے دفاع کیلئے ہرسطح تک جائیگی ، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان سرحد پر آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کورکمانڈرز ، پرنسپلز اسٹاف ، آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔کانفرنس کے شرکا کو جیو اسٹریٹجک صورت حال اور قومی سیکیورٹی کو پیش چیلنجزپر بریفنگ دی گئی اور اس پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کیلئے جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ کانفرنس میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔چیف آف آرمی اسٹاف نے ملک میں جاری استحکام آپریشن پر اطمینان کا اظہار اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ شرکا نے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے خلاف مقامی افراد کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔خیبرپختون خوا میں ضم ہونے والی قبائلی اضلاع، بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے عمل پر غور کیا گیا جبکہ کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اور مقبوضہ جموں کشمیرکی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کی جدوجہد،حق خود ارادیت پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دینے پر زور بھی دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے بامقصد عمل کو بھی سراہاگیا۔ شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اارمی چیف نے ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاک افغان سرحد پر بھی آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف نے مختلف تربیتی مشقوں میں فارمیشن کے تربیتی معیار کی تعریف کی، انہوں نے جوانوں اور افسران کے بلند عزم کو سراہا اور کرونا، ٹڈی دل، پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر بھی تعریف کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائیگی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ملتان اور منگلا کور کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹرافیز سے بھی نوازا اور کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں