میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر ایسٹ اور میونسپل کمشنر کافرائض منصبی سے تجاوز

ایڈمنسٹریٹر ایسٹ اور میونسپل کمشنر کافرائض منصبی سے تجاوز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ)ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ سید شکیل احمد اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے اپنے عہدے فرائض منصبی اختیارات سے تجاوز کو مشن میں تبدیل کردیا سپریم کورٹ کے احکامات سمیت محکمہ جاتی قاعدے قوانین کھڈے لائن خلاف ضابطہ ترقی و تقرری کی تمام حدیں پار کردیں پرکشش اور جاذب نظر محکمے من پسند بادشاہ و بازیگر کھلاڑیوں سے بھر دئے محکمہ لینڈ انکروچمنٹ کے نام چین کھلاڑیوں کولاکھوں کی وصولیوں کا ٹاسک دیکرشرقی کو تاراج کرڈالا پرکشش یونین کمیٹیوں میں منجھے ہوئے کھلاڑیوں کا راج یوسی 21 میں بطور ڈرائیور محکمہ ایم اینڈ ای میں خدمات دینے والے سراج حیدر کو لینڈ انکروچمنٹ ماہانہ ٹھیکے پر دے دیا سپریم کورٹ کی حکم عدولی سمیت محکمہ جاتی بائی لاز بھی ٹھکانے اسی طرح یوسی 23 محکمہ پارک کا مالی گریڈ 2 کا ملازم محمد عاصم اسے غیرقانونی و غیر آئینی طور پر محکمہ انکروچمنٹ میں گریڈ 11 سونپ دیا اور بحیثیت انسپکٹر مالی بیضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا لائسنس جاری کرتے ہوئے یوسی 23 سے وصولیوں کا بڑا حدف دے ڈالا جبکہ یوسی 27 میں محکمہ پارک کا مالی کاشف مسرور محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں لاکھوں ٹھکانے لگا رہا ہئے واضح رہے کہ مزکورہ غیرقانونی آمدنی ایک جانب بغیر کسی ٹیکس نیٹ ورک اور آڈٹ کے ٹھکانے لگائی جاتی ہئے تو دوسری طرف مزکورہ محکمے جن کا کام شہریوں کو سہولت مہیا کرنا ہئے تاکہ نہ صرف پیدل یا پھر گاڑی سوارشہریوں کا سفر بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہے مگر مذکورہ محکمہ جاتی افسران و اہلکاروں نے اپنے محکمہ جاتی اختیارات کو محض غیرقانونی طور پر ” مال بنا مشن ” میں تبدیل کردیا ہئے شہریوں کو ان راشی و کرپٹ افسران و اہلکاروں نے نہ صرف ذہنی جسمانی کوفت بلکہ ڈیزل پیٹرول کی مد میں روزآنہ لاکھوں کروڑوں کا جھٹکا بھی دے رکھا ہے کیونکہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا ہئے جبکہ ایمرجنسی سروسز جن میں قابل ذکر مریضوں اور ایمبولینس کا گزرنا مشکل ہوگیا ہئے جسکے سبب نہ جانے کتنے مریضوں کو اپنی زندگیوں کو جان سے ہاتھ دھونے پڑتے ہونگے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھاری بھرکم نزرانے ہفتہ ماہانہ تجاوزات کی مد میں لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگائے جارہیں ہیں اگلی اسٹوری میں مزید چونکا دینے والے انکشافات شائع کئے جائنگے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں