میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کے احاطے میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سول اسپتال کے احاطے میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے اسپتال کی حدود میں خونچہ فروشوں، پتھارے اور تجاوزات کے خلاف سکیورٹی کی مدد سے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، تجاوزات مافیا کی سرپرستی مبینہ طور پر نیم طبی عملے کی تنظیم بھتہ خوری کے لیے کرتی ہے جبکہ شہری اداروں نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اسپتال کے داخلی دروازوں کو کئی ماہ سے موئن جوداڑو کے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، یہ صورتحال ہنگامی طبی امداد کے مریضوں کے لئے خطرہ جان بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال کراچی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روبینہ بشیر جمالی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسپتال کی حدود میں خونچہ فروشوں، پتھارے، ٹھیلے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا حکم دے دیا ہے اور انٹر نل سکیورٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسپتال میں مریضوں کی آمدورفت میں میں حائل تمام رکاوٹوں جس میں بے ہنگم پارکنگ بھی شامل ہے،کسی رعایت کے بغیر فوری ختم کرائی جائیں۔ اجلاس میں اے ایم ایس سکیورٹی ڈاکٹر نعمت اللہ میمن اور نجی سکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی بتایا جاتا ہے کہ ایک خود ساختہ نیم طبی عملے کی تنظیم جو خود کو صوبائی حکومت جماعت کی ذیلی تنظیم قرار دیتی ہے اسی تنظیم کے خود ساختہ عہدے داروں نے مبینہ طور پر ذاتی بھتہ خوری کے لیے سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس اپنے کارکنوں کو سیکورٹی سپروائزر کی حیثیت سے کئی سالوں سے سرکاری اسپتال میں اپنی ریاست قائم کر رکھی ہے جب انتظامیہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کوئی کاروائی کرنا چاہتی ہے تو یہ مافیا احتجاج شروع کر دیتی ہے علاوہ ازیں بلدیہ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے شہری اداروں نے بابائے اردو روڈ ازسر نو تعمیر کے لیے دو ماہ سے کھود کر چھوڑ دیا ہے جس سے نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ مٹی دھول سے اسپتال میں آنے والے ہزاروں مریض سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ واٹر بورڈ نے سیوریج لائن بچھانے کے لیے دیگر سروس کی لائنوں کو توڑ دیا ہے اور نئی سیوریج لائن کا کنکشن مین لائن سے نہیں جوڑا جس کی وجہ سے ایمرجنسی مریضوں کا راستہ گندے پانی کا جوہڑ بنا ہوا ہے اور ہنگامی طبی امداد کے مریضوں کی منتقلی ان کی جانوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ سیوریج لائن کے لئے کاٹے جانے والے سڑک کو بھی تاحال قانون کے مطابق دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں متعلقہ شہری ادارے اسپتال انتظامیہ کی بار بار توجہ دلائی گئی درخواستوں پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں