میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی مذاکرت کی کوئی نیت نہیں، یہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں ،شاہ محمود قریشی

حکومت کی مذاکرت کی کوئی نیت نہیں، یہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکرت کی کوئی نیت نہیں، یہ کہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں، یہ آئین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں،، علی زیدی اور سیکرٹری جنرل کے پی علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، میں روز پیشیاں بھگتا رہاہوں،عمران پر نئے کیسز بنائے جا رہے ہیں، مذاکرت کی ان کی کوئی نیت نہیں۔ایک انٹرویو میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بات چیت کے لیے پیرا میٹرز طے کرنا ہوں گے، ایک طرف ڈائیلاگ کی بات دوسری طرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں، علی زیدی اور سیکرٹری جنرل کے پی علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، میں روز پیشیاں بھگتا رہاہوں،عمران پر نئے کیسز بنائے جا رہے ہیں، مذاکرت کی ان کی کوئی نیت نہیں، یہ کہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں، یہ آئین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ توہین عدالت کر رہے ہیں،ملک کو انارکی میں دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا مگر پہل حکومت کرتی ہے، ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں اس کا ایجنڈا کیا ہوگا؟ آصف زرداری نے کہا ڈائیلاگ غیر مشروط ہونا چاہیے، یہ خوش آئند ہے، ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے پہلی ضرورت نئے انتخابات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں