میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرا ن خان نے توشہ خانے کے تحائف 14 کروڑ میں دبئی میں بیچے،شہباز شریف

عمرا ن خان نے توشہ خانے کے تحائف 14 کروڑ میں دبئی میں بیچے،شہباز شریف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک بیچے۔اس بات کا انکشاف گزشتہ روز وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم ہائوس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ان قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیا تھا، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں