میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ کا آبنائے ہرمز کیلئے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکا کو انکار

برطانیہ کا آبنائے ہرمز کیلئے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکا کو انکار

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ٹرمپ کو نہ کر دی،رپورٹ

برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے لیے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکا کو انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ٹرمپ کو نہ کر دی۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی صدر کی مدد کی اپیل مسترد کر دی۔

وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کو بتایا کہ برطانیہ تیار نہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں