میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ’پل اپ‘ کا نیا ریکارڈ قائم

ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ’پل اپ‘ کا نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمینیائی باشندے نے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پل اپ کرنیکا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔بنیادی طور پر ایتھلیٹ، ہمازپ ہولیان نے ان کے قد سے کچھ اوپر اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ریلنگ پکڑ کر ایک منٹ میں 32 پل اپ کئے ہیں اور اس دوران ان کی رفتار میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔گنیزبک آف ریکارڈ نے اس اہم کاوش کی تصدیق کی ہے لیکن باضابطہ طور پر اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ہمازپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ریکارڈ کے لیے بہت مشق کی ہے اور سخت محنت کے بعد ہی اس ریکارڈ کوتوڑنے کے قابل ہوئے ہیں۔اس سے قبل سال 2022 میں بیلجیئن ایتھلیٹ اسٹین بروننک نے ایک منٹ میں مسلسل 25 پل اپ مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں