رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائے گا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین میں آب زم زم کی تقسیم کے لیے 30 ہزار کولرز کا انتظام کیا ہے۔ مسجد الحرام کے داخلی اور خارجہ صحن میں سنگ مرمر کی سبیلوں سے بھی آب زم زم لیا جا سکے گا۔حکام کے مطابق 40 ملین لیٹر آب زم زم کی منظم تقسیم کے لیے ایک ہزار اہلکاروں کے ساتھ روبوٹ ٹیکنالوجی اور80 اسمارٹ ٹرالیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ آب زم زم کی تقسیم کے عمل کی 24گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔