میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل ،غیر ملکی کمپنی ''اتصالات'' کا تحقیقاتی اداروں سے خفیہ گٹھ جوڑ

پی ٹی سی ایل ،غیر ملکی کمپنی ''اتصالات'' کا تحقیقاتی اداروں سے خفیہ گٹھ جوڑ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) غیر ملکی کمپنی کی ہدایات پر پی ٹی سی ایل کی آڑ میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات کئی برس گزر جانے کے بعد بھی شروع نہ ہو سکی ” اتصالات”’ نیب کی بھی اتحادی نکلی پی ٹی اے کی جانب سے چند سالوں قبل پی ٹی سی ایل کوغیر قانونی طور پر فورجی اسپیکٹرم میںدینے کی انکوائری سرد خانے کی نذر کر دی گئی وزارت آ ئی ٹی نے معاملے پر چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے چند برس قبل غیر قانونی طور پر پی ٹی اے کی مدد کے ذریعے فور جی اسپیکٹرم کا استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو لائسنس کے حصول کے بغیر چار جی ایوو کلاؤڈ ڈیوائسز فراہم کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں قومی خزانے کو 35 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے متعلق موجودہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی قسم کا نوٹس لینے سے قاصر ہیں۔ نیب کی جانب سے بھی معاملے کو پر اسرار طور پر دبانے کی کوششیں جاری ہیں جس نے غیر ملکی کمپنی کے تحقیقاتی اداروں سے خفیہ گٹھ جوڑ کا راز فاش کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں