میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگی کارکنوں کا شہباز گل پر حملہ

نواز لیگی کارکنوں کا شہباز گل پر حملہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیاہی پھینک دی جبکہ انڈے بھی مارے ، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی کارکن کی پٹائی کردی۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی۔جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سیاہی پھینکنے والے مسلم لیگ ن کے کارکن کی پٹائی کرڈالی ، جس پر احاطہ عدالت میں گھمسان کیجنگہوگئی۔جھگڑے کے دوران سیاہی پھینکنے والا ن لیگی کارکن لہولہان ہوگیا جبکہ مسلم لیگ کی خواتین کارکن نعرے بازی کرتی رہیں اورپولیس سے الجھتی رہیں۔سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جبکہ تنویر چوہدری نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا تاہم ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اہلکار زخمی کارکن اوردیگر کو گاڑی میں بٹھا کرلے گئی۔بعد ازاں شہبازگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی کارکنوں نے سیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔شہباز گل نے مریم نواز کو چیلنج کیا کہ اگر اب ایسی حرکت ہوئی تو وہ ان کے گھر کے سامنے آکر پریس کانفرنس کروں گا ، اس ملک میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب نواز شریف الطاف حسین کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر ہی یہ سب کر سکتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزرا نے شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ، فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی، کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں مٹیں گے۔وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ن لیگ کے ٹھگوں نے شہبازگل پر حملہ کیا، اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لینا ہی ردعمل کی حوصلہ افزائی کرے گا، ایسے ہتھکنڈے موجودہ سیاسی ثقافت کیلئے سازگارنہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازگل پرلیگی غنڈوں کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، لیگی غنڈے،قیادت کالے کرتوت چھپانے کیلئے کسی پرکالی سیاہی پھینک دیں گے ، ان کے کالے کرتوت چھپنے والے نہیں ہیں، آپ ڈاکوئوں اور جھوٹوں کا ٹولہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں