میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک کی آمد آمد،کراچی میں چینی کی قیمت 105روپے فی کلو تک جا پہنچی

رمضان المبارک کی آمد آمد،کراچی میں چینی کی قیمت 105روپے فی کلو تک جا پہنچی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور 10بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی105روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں