میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کورونا کے 50کیسزسامنے آگئے ، ملک بھر میںتعداد 94 ہوگئی

سندھ میں کورونا کے 50کیسزسامنے آگئے ، ملک بھر میںتعداد 94 ہوگئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے مزید 50مریض سامنے آگئے جس کے بعدسندھ میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 76جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 94ہوگئی ہے ۔سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے 50افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94ہوگئی ہے ۔مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکے مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے ، جن میں سے 25کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 50کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہونے والے 2 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں 74 مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے احتیاط کی پر زور درخواست ہے ، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ہمیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا، یہ ایک صوبے یا ایک شہر کا مسئلہ نہیں ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ، ہم بار بار تفتان بارڈر پر اقدامات کا کہہ رہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں