9مئی مقدمات ، گیارہ تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور میاں اسلم اقبال سمیت 11 ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے 9مئی کے مقدمات میں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔اشتہاری قرار دیے جانے والے دیگرملزمان میں حامد رضا، اعظم خان سواتی، حافظ فرحت، امتیاز احمد شیخ ، زبیرخان نیازی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، صیاد خاں شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوچکے ہیں۔۔