میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا

حکومتی کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نواز کی گفتگو سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں