میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، منیبہ علی

سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، منیبہ علی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اولین سنچری بنانے والی منیبہ علی نے کہا ہے کہ سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، پلان کے مطابق بیٹنگ کی۔قومی ویمنز ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کا کہنا تھا کہ وہ اچھی اننگز کے لیے پر اعتماد تھیں، ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔منیبہ علی نے کہا کہ ایکسٹرا کور پر کھیلنا میرا پسندیدہ اسٹروک ہے، آج میں نے بغیر کسی دباو کے اپنی بیٹنگ کو انجوائے کیا جس کی وجہ سے سنچری بنی۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کر دی، ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے سنچری اسکور کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ آئرلینڈ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023ء کے گروپ میچ میں منیبہ نے رنز کے انبار لگادیئے۔ منیبہ نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری داغ دی، انہوں نے 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے بھی شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں