میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا سینیٹ ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

وزیراعظم کا سینیٹ ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق کارکنوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے لیے دیے گئے ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا، خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے ٹکٹیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چاروں افراد پر پارٹی کارکنوں کے الزامات کی خود تحقیقات کروں گا، کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کو بریفنگ میں بتایا گیا پارٹی کارکنوں کے تحفظات کے مطابق سیف اللہ ابڑو نیب زدہ ہیں ، فیصل واوڈا نااہلی سے بچنے کے لیے سینیٹر بننا چاہتے ہیں، فیصل سلیم پر جعلی سگریٹس بیچنے کا الزام ہے جبکہ نجیہ اللہ خٹک کی پارٹی کے لیے کوئی خدمات ہی نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں