میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان4دہائیوں سے جاری جنگی فضا ختم کریں، زلمے خلیل زاد

افغان4دہائیوں سے جاری جنگی فضا ختم کریں، زلمے خلیل زاد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ جرمنی کے شہر میونخ میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ، تمام افغانوں سے گزارش ہے کہ 4 دہائیوں سے جاری جنگی فضا کو ختم کریں۔امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ میونخ میں امریکی اہم قانون سازوں اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں تشدد کو کم کرنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور افغان طالبان 22 فروری سے تشدد میں کمی کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت فریقین کی جانب سے افغانستان میں 7 دن تک پرتشدد کارروائیوں سے گریز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ دونوں فریقوں کے درمیان وسیع تر معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار کرے گا، جس پر گزشتہ سال دونوں فریقوں کا اتفاق ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں