میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ایس ایچ او منگھو پیرپولیس کا لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ

سابق ایس ایچ او منگھو پیرپولیس کا لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

منگھو پیر پولیس کے سابق ایس ایچ او کو لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ کے انکشاف کے بعد معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدے میں کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او عدنان نے لینڈگریبرکے کہنے پر مزدوروں کو اغوا کیا۔تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس کیسابق ایس ایچ او کا لینڈ گریبرز سے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد سابق ایس ایچ او عدنان کو لینڈ گریبر سے گٹھ جوڑ پرمعطل کیا گیا جبکہ عدنان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ عدالتی حکم پردرج ہوا۔مقدمے میں اغوا، اقدام قتل،حبس بیجا اور ڈکیتی کی دفعہ شامل کی گئی اور کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او عدنان نے لینڈ گریبر کے کہنے پر مزدوروں کواغواکیا۔ایف آئی آر میں مدعی کے حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے، جس میں بتایا کہ ملزم سابق ایس ایچ اوعدنان نے5 بیگناہ افراد کو4روزحبس بیجامیں رکھا، 6 مزدوروں کو مبینہ لینڈ گریبر علی حسن بروہی کے کہنے پر اغواکیا گیا، تمام مزدور ایک بلڈرکی زمین پر رکھوالی کررہے تھے۔سابق ایس ایچ اونیمزدوروں کوحبس بیمیں رکھ کر کروڑوں کی زمین پرقبضہ کرایا، منگھوپیر تھانیپر مجسٹریٹ کی جانب سے چھاپہ مار کر مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عدالت کو شکایت کی گئی۔سابق ایس ایچ او نے تفتیشی افسر کے ساتھ ملکر کیس کو بی کلاس کردیا ، پولیس حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں