میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہیگا ،آرمی چیف

پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہیگا ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاورکے دورے پر پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو باڑ لگانے اور ایف سی و پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے کے امور پر بریف کیا گیا۔آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی قبائلی اضلاع میں امن و استحکام کی کوشش کی تعریف کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی اور پولیس کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن واستحکام کوتقویت دینے کیلئے کوششیں ثمرآورثابت ہوں گی اور بارڈرکنٹرول کے اقدامات کے دوررس نتائج ثابت ہوں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا، دیرپا امن و استحکام کیلئے فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں