شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،سی ای اوبراڈشیٹ
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں موجود فلیٹس ایون فیلڈ کے حوالے سے برطانیہ کی براڈ شیٹ کمپنی کے چیف کیوے مْوسوی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔نیب کے خلاف ہرجانے کا کیس جیتنے والی کمپنی براڈ شیٹ کے چیف کیوے مْوسوی نینجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاروق ایچ نائیک اور آصف زرداری کے ساتھی راجہ نے ہم سے رابطہ کیا، فاروق ایچ نائیک نے ہم سے سیٹلمنٹ کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ شہزاد اکبر سے پوچھیں وہ معاملہ کیوں گھما رہے ہیں؟ شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، میکسیکوسمیت کئی ملکوں میں ہماری تفتیش اورنتائج شانداررہے، ہماری شہرت کی وجہ سے ہی ہماری خدمات حاصل کی گئی تھیں۔کاوے موسوی نے کہا کہ پاکستان کوجوشواہددیئے اس پرکارروائی کوآگے بڑھایاجائے، 2ملین ڈالر پر بات کرنے کے بجائے اربوں ڈالرکی ریکوری ہونی چاہیے عدالتی فیصلے سے پہلے سمجھوتے کیوں کیے، انکوائری ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے براڈشیٹ کو چھان بین سے روکا اور معالات تباہ کیے، ظفرعلی نامی شخص کابراڈشیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے جج نے تسلیم کیابراڈشیٹ لوٹی ہوئی دولت کاسراغ لگارہی تھی۔سی ای اوبراڈشیٹ نے بتایا کہ ہم نے حکومت پاکستان سے تفتیش کاکہالیکن ہماری نہیں سنی گئی ہمیں دوبارہ تفتیش کے اختیارات دیئے ہی نہیں گئے ۔پاکستان میں نئی حکومت ہے اورہم لوٹی دولت کاسراغ لگاسکتے ہیں۔