میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

تین ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

منتظم
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 3 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیاہے۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2017 کے دوران بیرونی کھاتوں میں 3 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 1ارب 63کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ ماہانہ بنیاد پر جاری کھاتوں میں ستمبر میں 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور اگست میں 55 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زیر غور مدت کے دوران اشیا اور خدمات کی تجارت میں 8 ارب 44کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اس تجارت میں 6 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔ 3 ماہ میں اشیا اور خدمات کی برآمدات 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر یا 11فیصد اضافے سے 6ارب 94 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں جبکہ اس عرصے میں اشیا اور خدمات کی درآمدات 2 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یا 21 فیصد اضافے سے 15 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں