میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھتے سے پریشان تاجروں کا عمران خان، کور کمانڈر پشاور کو خط

بھتے سے پریشان تاجروں کا عمران خان، کور کمانڈر پشاور کو خط

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بم حملوں سے پریشان پشاور کے تاجروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے انصاف ٹریڈرز ونگ کی جانب سے عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھے ہیں۔ خط میں تاجروں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے۔ تاجروں نے خط میں کہا کہ پشاور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال غیر تسلی بخش ہو گئی ہے۔ رہنما انصاف ٹریڈرز ونگ عاطف حلیم نے خط میں عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو بتایا کہ میرے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتے اور اغوا کی وارداتوں سے پریشان ہیں۔ خط کے متن کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے گلبہار میں کسٹم افسر کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انصاف ٹریڈرز ونگ نے تاجروں کی ملاقات کیلئے کور کمانڈر پشاور سے وقت مانگ لیا اور درخواست کی ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتِ حال درست کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں