میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز کو گیس فروخت کی تحقیقات دوبارہ شروع

صائمہ بلڈرز کو گیس فروخت کی تحقیقات دوبارہ شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم آفس کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکو گیس فروخت کرنے کی تحقیقات دوبارہ شروع کردی گئی، الاٹیز نے تحقیقات پر عدم اعتمادظاہر کرتے ہوئے سوئی سدرن کے بارے میں منفی رائے دے دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے گڈاپ کی دیہہ جام چکرو تپو منگھوپیر میںرہائشی اسکیم صائمہ عربین ولا زکوبلک گیس کنکشن فراہم کیا گیا، صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرزنے ایس ایس جی سی ایل کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کیے، صائمہ بلڈر کی جانب سے ایک کروڑ 95لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ بلڈرز کو گیس کے 4 ہزار میٹرز فروخت کیے گئے، گیس جاری کرنے کی منظوری ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل اسد مصطفی نے دی، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ذیشان ذکی نے اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے قواعدو ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صائمہ عربین ولا میں خود ہی غیر معیاری پائپ لائنز بچھائیں، گیس میٹرز کی تنصیب بھی کی، بعد میں رہائشی اسکیم کے ہزاروں الاٹیز کو بل ارسال کرکے 3 سال تک کروڑوں روپے بھی وصول کرتے رہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعتراف کیا کہ صائمہ بلڈر نے مزید 46 لاکھ روپے ادا کرکے بلک گیس کنکشن کو علیحدہ گیس میٹرز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی، صائمہ عربین ولا کے الاٹیز نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل، صائمہ بلڈر یا کسی بھی ادارے کو گیس تقسیم یا گیس فروخت کرکے پیسے وصول نہیں کرسکتا تو سوئی سدرن کیسے صائمہ بلڈر کو گیس فروخت کررہا ہے ؟ صائمہ بلڈر ز اینڈ ڈولپرز اوگرا ور سوئی سدرن کے افسران کے ساتھ مل کرپاکستان کے قدرتی وسائل کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کاروبار کررہا ہے، ناقص اور غیر معیاری پائپ لائن بچھانے سے صائمہ عربین ولا زمیں گیس کا لیکیج جاری رہتا ہے ، گیس لیک کی ویڈیوز ایس ایس جی سی ایل افسران کو واٹس اپ کے ذریعے ارسال کی گئی ہے لیکن افسران نے کوئی اقدام نہیں کیا، گیس اخراج کی وجہ سے ہزاروں زندگیاں خطرے میں ہیں۔اوگرا نے صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کو آگاہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صائمہ بلڈر ز کو بلک گیس کنکشن فراہم کرنا اور صائمہ بلڈر کی جانب سے پائپ لائنیں بچھانے کے بعد بل وصول کرنے کے معاملے کی تحقیقات وزیراعظم آفس کی ہدایت پر دوبارہ شروع کی گئی ہے،تحقیقات کے دوران مبینہ اسکینڈل کا جائزہ لیا جائے گا اوراقدامات لیے جائیں گے، الاٹیز نے پورے معاملے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کے کردار کے بارے میں منفی رائے دے دی ہے ۔واضح رہے کہ صائمہ بلڈر کے ذیشان ذکی اپنے غیر معیاری اور غیر قانونی کاموں کے باعث انتہائی بُری شہرت رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں