میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکی انتہا پسند نظریے کو فروغ دے رہا ہے‘امریکا کا الزام

ترکی انتہا پسند نظریے کو فروغ دے رہا ہے‘امریکا کا الزام

منتظم
جمعه, ۱۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں )امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میکماسٹر نے ترکی اور قطر پر انتہا پسندانہ نظریات کی ترویج کے لیے رقوم مہیا کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک میں ایک پینل میں گفتگو کررہے تھے۔میک ماسٹر نے قطر اور ترکی کی متشدد انتہا پسندانہ اسلامی نظریے کی مالی معاونت کے لیے نیا کردار اختیار کرنے کی مذمت کی ہے جو ان کے بہ قول مغربی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ریڈیکل اسلامی نظریہ واضح طور پر تمام مہذب شہریوں کے لیے ایک شدید خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس خطرے کو کوتاہ نظری سے دیکھا گیا ہے اور ہم نے اس پر بھرپور توجہ مرکوز نہیں کی ہے کہ اس کو خیراتی اداروں، مدارس اور دوسری سماجی تنظیموں کے ذریعے کیسے آگے بڑھایا جارہا ہے۔میک ماسٹر نے امریکا کو ماضی میں سیاسی اسلام اور الاخوان المسلمون سے لاحق خطرات کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی الاخوان المسلمون کے بڑے پشتی بان ملک ہیں۔ان کے بہ قول یہی سبب ہے کہ ترکی کے حالیہ برسوں کے دوران میں مغرب کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر کے ان الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول دعوے قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں