میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ ہوشارٹ ہویاکوئیک مارچ ،حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا،فوادچودھری

لانگ ہوشارٹ ہویاکوئیک مارچ ،حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا،فوادچودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات وزیرِ اعظم عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف کا ایجنڈا نہیں، یہ قومی ایجنڈا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے آگے بڑھیں، یہ سیاسی نظام کی بڑی کامیابی ہو گی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکا دینا ہے، پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں