انڈر ورلڈ ڈائون داؤد ابراہیم کی تین جائیدادوں کی ممبئی میں نیلامی
شیئر کریں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا کو مطلوب ترین مجرموں میں شامل داؤد ابراہیم کی ممبئی میں ضبط کی جانے والی تین جائیدادیں کئی دہائیوں بعد بالاخر منگل کو نیلام کردی گئیں۔بھنڈی بازار میں واقع یہ عمارات، ممبئی کے آئی ایم سی چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کی نیلامیوں میں سیفی برہانی اپ لفٹمنٹ ٹرسٹ نے حاصل کی ہیں۔یہ ٹرسٹ ہی ان عمارتوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے ممبئی میں 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم کی دس جائیدادیں ضبط کی تھیں۔ان میں سے تین رونق افروز ہوٹل، ڈامبروالا بلڈنگ اور شبنم گیسٹ ہاؤس منگل کو نیلام کی گئیں۔رونق افروز ریستوران کی عمارت میں آج دہلی ذائقہ ہوٹل واقع ہے،ٹرسٹ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ، ‘یہ تینوں عمارتیں بھنڈی بازار میں جاری ہمارے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ عمارتیں بہت خستہ حال ہیں اور رہنے کے لائق نہیں۔ یہاں رہنے والے خاندانوں کی حفاظت کے مدِنظر اور ترقی کے منصوبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم نے نیلامی میں حصہ لیا اور ان عمارتوں کو حاصل کیا۔ان عمارات میں رہنے والے کرایہ داروں نے یہ نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائبیونل میں درخواستیں دائر کی ہوئی تھیں جو مسترد ہونے پر منگل کو نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔رونق افروز ریستوران کی نیلامی 4.53 کروڑ روپے، ڈامبر والا بلڈنگ 3.53 کروڑ روپے اور شبنم گیسٹ ہاؤس 3.52 کروڑ روپے میں ہوئی۔سی بی آئی نے داؤد ابراہیم کے ان اثاثوں کو سمگلرز اینڈ فارن ایکسچینج مینیپولیٹرز ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے۔وزارتِ مالیات نے ان جائیدادوں کو کئی بار نیلام کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
دائود ابراہیم