ضمنی الیکشن، سکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارج کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض
شیئر کریں
ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارج کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارج کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کارروائی نہ کرے تو متعلقہ سکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔ اعلامیے کے مطابق رینجرز، ایف سی اور فوج کے ڈیوٹی انچارج کو اختیارات حاصل ہوںگے، پریذائڈنگ افسر کارروائی نہ کرے تو متعلقہ سکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر اور این اے 239 کورنگی کا ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہو گا۔ جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی139،پی پی 209 ،پی پی 241 میں بھی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔