میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیطان بھی دھرنادے توشہباز،بلاول ،مریم اس کے پیچھے کھڑے ہوں گے ،فوادچودھری

شیطان بھی دھرنادے توشہباز،بلاول ،مریم اس کے پیچھے کھڑے ہوں گے ،فوادچودھری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتورہوتے تووزارت اطلاعات اوروزیر اطلاعات کیخلاف جعلی ایڈورٹائزمنٹ رکوا لیتے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ جس کی ریٹنگ نہیں آتی اگر اسے ادارے نے فارغ کر دیا تو وہ بھی کہنا شروع کر دیتا میں حکومت کیخلاف تھا اس لئے مجھے نکلوا دیا۔ اگر ہم اتنے طاقتور ہیں تو انفارمیشن منسٹری اور انفارمیشن منسٹر کیخلاف جعلی ایڈورٹائزمنٹ کیوں نہ رکوا سکے،سو پھر ہم صحافی کیسے نکلوا سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی حیثیت نہیں، یہ بیچارے سیاسی یتیم ہیں۔ حکومت کیخلاف اگر شیطان بھی دھرنا دے تو ایک طرف بلاول دوسری طرف شہباز اور پیچھے مریم کھڑے ہوں گے۔ شہباز شریف کہہ رہے تھے جب تک یہ قانون ختم نہیں ہوتا احتجاج جاری رکھیں گئے انکو یہ پتہ نہیں قانون ابھی آیا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں