میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل کے ساتھ اتصالات نئے فراڈ میں کامیاب

پی ٹی سی ایل کے ساتھ اتصالات نئے فراڈ میں کامیاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی ادارے کے ساتھ غیر ملکی کمپنی فراڈ کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔پی ٹی سی ایل کو 800ملین ڈالرز کی ادائیگی روکنے کے بعدجائیدادوں کے تنازع پر حکومت اور اتصالات کے مابین اہم پیش رفت سامنے آ گئی ۔غیر ملکی کمپنی نے 33 جائیدادوں کی منتقلی نہ ہونے پر26فیصد حصص کے نجکاری معاہدے کے بقایا جات 267ملین ڈالر زمیں نمٹانے کی کوششیں تیز کر دیں ۔ وفاقی حکومت نے معاملہ دبانے کا مسودہ تیار کر تے ہوئے غیر ملکی کمپنی کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 2005میں حکومت کی جانب سے 2.6 بلین ڈالرزکے عوض قومی ادارے کے 26فیصد حصص متحدہ عرب اماراتی کمپنی اتصالات کو فروخت کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل کی 2 ہزار 384جا ئیدادیں اتصالات کے نام پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد 33 جائیدادوں کی منتقلی نہ ہونے پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو 800 ملین ڈالرزکی ادائیگی روک دی گئی تھی جو گزشتہ 12سالوں سے پاکستان کو تاحال اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں قابل اعتماد ویلیو ایٹرز اور چارٹرڈ اکاؤنٹس کے ذریعے مذکورہ جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین کر کے غیر ملکی کمپنی کو بقایاجات سے 88ملین ڈالرز کی کٹوتی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے سودے کو نقصان پر مبنی قرار دیتے ہوئے پی ٹی سی ایل کو صرف اور صرف267ملین ڈالر زکی ادائیگی کی پیشکش کی ۔ ہے جبکہ33جائیدادوں ( جن کی مالیت 88ملین ڈالرز ہیں) کی مد میں 533ملین ڈالر ز کاٹنے کا فیصلہ کر لیاہے جس نے حکومتی شخصیات کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا ۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں آئی ٹی سیکریٹری شعیب صدیقی، سیکرٹری نجکاری کمیشن رضوان ملک اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ شریک ہوئے تھے۔ اجلاس میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے متعلق اہم امور زیر بحث آ ئے ۔ آئندہ چند روز میں پی ٹی سی ایل اور اتصالات معاہدے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں