بھارتی فائرنگ سے شہید حوالدار ناصر حسین فوجی اعزاز کے ساتھ نارووال میں سپرد خاک
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹرمیں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین کو آبائی علاقے نارووال میںفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ حوالدار ناصر حسین کا جسد خاکی جب ان کے آبائی گائوں فصیح پور نارووال پہنچا تو باہمت اہلخانہ اور بڑی تعداد میں جمع ہونے والے افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شہید کا استقبال کیا۔شہید حوالدار ناصر حسین کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پاک فوج کے افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔