میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا نگران وزیر اعظم سے بروقت و شفاف انتخابات کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا نگران وزیر اعظم سے بروقت و شفاف انتخابات کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے آئین وجمہوریت کے مطابق ملک میں بروقت اور صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک دن بھی انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان محض ایک ملک نہیں بلکہ ایک نظریہ و فکر کا نام ہے۔جماعت اسلامی پاکستان نے 75 سال سے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے جس میں دس ہزار سے زائد کارکنان نے اس راستے میں قربانی دی اور آج بھی پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔ساری دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے مگر ہم ایک قوم نہیں بن سکے پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونے کے باوجود عوام پانی بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔10 کروڑ شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور اور 7 کروڑ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے دھکے کھا رہے ہیں۔ظالم حکمرانوں کی وجہ سے ہر پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہے۔یہاں چاروں طرف غربت ناچ رہی ہے۔ حکومت غربت مہنگائی اور بدامنی کے خاتمے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جس نے بھی ملک کو لوٹا ہے ان کو اٹک جیل میں ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں