میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نازی حکمران اڈولف ہٹلر نے جس طرح ایک نسل کو اپنے ظلم کی بھینٹ چڑھایا اسی طرح خاکم بدہن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تھی کشمیریوں کی نسل کشی کا خواہش مند ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی اپنے سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرنے پر بھارت کو مجبور کیا جاسکے ۔سلامتی کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ تنازع کشمیر پر اجلاس طلب کرکے بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب لگائی ہے جس کا وہ دعوی کرتا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے جس کی تائید روس نے بھی کی ہے ، مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے رہی ہے ۔پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر غور کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط لکھ کر سیکیورٹی کونسل کے صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ اجلاس بلا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کی جائے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستانی خط کو سیکیورٹی کونسل کے صدر تک پہنچایا۔تاہم ادھر سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملے پر مبنی ایجنڈے کے تحت جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں