میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں پولیس کی اسپیشل برانچ آڑے آنے لگی

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں پولیس کی اسپیشل برانچ آڑے آنے لگی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس کی اسپیشل برانچ جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں آڑے آنے لگی،اسپیشل برانچ کے ٹاون انچارج مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں مصروف،بالا افسران کو علم ہونے کے باوجود بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے چشم پوشی سے کام لینا اسپیشل برانچ کے کردار کو مزید مشکوک بنانے لگا تفصیل کے مطابق کراچی پولیس کی اسپیشل برانچ جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے کے بجائے جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ طور پر سرپرستی میں مصروف عمل ہے اسپیشل برانچ کے ٹاون انچارج مقامی پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے روکنے لگے ذرائع کے مطابق ملیر ٹاون اسپیشل برانچ کا انچارج سب انسپکٹر غلام عباس بن قاسم ٹاون پولیس،شاہ لطیف ٹاون اور اسٹیل ٹاون پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے دباو میں لانے لگا ذرائع کے مطابق تھانہ بن قاسم ٹاون کی حدود عیدو گوٹھ اوڈھ بستی رفیق کالونی میں سب انسپکٹر غلام عباس مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں مصروف ہے عیدو گوٹھ اوڈھ بستی میں ستاراوڈھ،ذولیخا،عمران اوڈھ،بشیر اوڈھ،سرور اوڈھ اور اشرف عرف اندھا مبینہ طور پر گٹکا ماوا کا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں اور سب انسپکٹر غلام عباس گٹکا ماوا فروشوں کی سرپرستی میں ملوث ہے اسی طرح تھانہ بن قاسم ٹاون کی حدود چاول گودام گیٹ مین نیشنل ہائی وے کے مقام پر داود جوئے سٹے والے سے مبینہ طور پر ہفتہ وصولی میں بھی ملوث ہے جبکہ ملیر ٹاون کا انچارج تھانہ اسٹیل ٹاون کی حدود مین نیشنل ہائی وے سرکاری کانٹے کے بالکل پیچھے احتشام نامی کوئلہ مافیا کے گودام سے بھی ہفتہ وار بیٹ وصول کرتا ہے اسی طرح تھانہ بن قاسم ٹاون کی حدود اینڈی گو پل گندھارا کمپنی کے قریب شاہد باجوڑی،شبیر سولنگی اور جمعہ نامی کوئلہ مافیا کے گوداموں سے بھی ہفتہ وار بیٹ وصول کرتا ہے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ملیر ٹاون اسپیشل برانچ کے انچارج سب انسپکٹر غلام عباس نے دھابیجی میں واقع پندرہ ایکڑ بیلے کھاتے کی اراضی پر پچھلے سات سال سے قبضہ کیا ہوا ہے اسکے علاوہ اسپیشل برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ سب انسپکٹر غلام عباس اپنے ماتحت اہلکاروں سے پانچ ہزار روپے ہفتہ بھی وصول کرتا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ ان سب باتوں کا علم ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ذوالفقار علی سموں کو بھی ہے لیکن ڈی ایس پی ذوالفقار علی سموں جان بوجھ کر چشم پوشی سے کام لے رہے ہیں واضح رہے کہ ماتحت اہلکاروں سے ہفتہ پانچ ہزار روپے وصول کرنے پر ایس ایس پی اسپیشل برانچ عارف اسلم راو نے میٹنگ میں سب انسپکٹر غلام عباس کو جھاڑ دیا تھا ذرائع نے مزید بتایا کہ تھانہ بن قاسم کے سابق ایس ایچ او ملک اشرف اعوان نے اوڈھ بستی کے گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائی کی تو ملیر ٹاون کے انچارج سب انسپکٹر غلام عباس نے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے سے روکا اور مقدمہ درج کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں واضح رہے کہ موصوف پر سیاسی مخالفین سے بھاری رشوت لیکر مقامی ایم پی اے محمد ساجد جوکھیوکا نام آئی آر میں شامل کروانے کا بھی الزام ہیایس ایس پی عارف اسلم راو اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور بعد از انکوائری کرپٹ عناصر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں