میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عبدالوہاب راجپوت خفیہ طور پر بحال بلدیہ اعلیٰ کے سیاہ سفید کا مالک بن گیا

عبدالوہاب راجپوت خفیہ طور پر بحال بلدیہ اعلیٰ کے سیاہ سفید کا مالک بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹیکسوں کے مد لاکھوں کے گھپلوں کا الزام ، میونسپل کمشنر نے 13 اگست کو معطل کیا تھا، اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری
فاخر شاکر کے دباؤ پربحال کیا گیا ،عبدالوہاب راجپوت موجودہ ایڈمنسٹریٹر کے فرنٹ مین کے طور پر پہنچانا جاتا ہے
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، کرپشن اور غیرقانونی ترقیاں حاصل کرنے والا عبدالوہاب راجپوت خفیہ طور پر بحال، میونسپل کمشنر نے 13 اگست کو معطل کیا تھا، اینٹی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری، گریڈ 2 کا ملازم عبدالوہاب راجپوت بلدیہ اعلیٰ کے سیاہ و سفید کا مالک، ٹیکسوں کے مد لاکھوں روپے گھپلے، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سید شفیق شاہ کی جانب سے معطل کردہ گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کو بحال کرنے کا انکشاف ہوا، 13 اگست کو میونسپل کمشنر سید شفیق شاھ نے کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال میں عبدالوہاب راجپوت کو معطل کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ کے ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کی دباؤ پر عبدالوہاب راجپوت کو بحال کردیا گیا ہے، عبدالوہاب راجپوت موجودہ ایڈمنسٹریٹر کے فرنٹ مین کے طور پر پہنچانا جاتا ہے، عبدالوہاب راجپوت پر غیرقانونی ترقیان حاصل کرنے، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات میں اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق عبدالوہاب راجپوت بلدیہ اعلیٰ کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں اور گریڈ 2 میں نائب قاصد کے عہدے سے بھرتی ہوکر گریڈ 16 میں غیرقانونی طور پہنچے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں کرایوں سمیت ٹیکسز کے تمام معاملات عبدالوہاب راجپوت کے حوالے ہیں اور جعلی دستخطوں اور جعلی چالانون کے ذریعے ماہانہ کروڑوں روپے کے گھپلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، محکمہ بلدیات نے ابھی عبدالوہاب راجپوت پر متعدد تحقیقات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں