میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں میئر کا الیکشن؛ وزارت داخلہ کا رینجرز کی فراہمی سے انکار

کراچی میں میئر کا الیکشن؛ وزارت داخلہ کا رینجرز کی فراہمی سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست پر الیکشن کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز کی فراہمی سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا۔خط کے مطابق وزارت داخلہ نے کراچی میں مقامی حکومت کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے رینجرز کی فراہمی سے انکار کیا ہے لیکن سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے اور بڑے پیمانے پر تشدد کا خدشہ ہے، امن و امان کی صورت حال دیکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اہم ہے۔کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کا الیکشن انتہائی حساس ہے، الیکشن اہم ہے جس میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔خط میں واضح کیا گیا کہ نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے دوران کسی واقعے کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں