میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر راج کی بات کرنا فواد چودھری کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے: ناصر حسین شاہ

گورنر راج کی بات کرنا فواد چودھری کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے: ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی:ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج کی بات کرنا فواد چودھری کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے، پی ٹی ا?ئی حکومت کو ا?ئین، قانون اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی اور نئے انتخابات کیلئے کام شروع ہوچکا ہے، پی ٹی ا?ئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کر دیا، پنجاب میں عدالت کے حکم پر بلدیاتی ادارے بحال کئے گئے، اس کے باوجود پی ٹی ا?ئی حکومت پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دے رہی، فواد چودھری کس مونہ سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ناصر شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں